مقبوضہ بیت المقدس،16اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے مغربی کنارے کے علاقے میں اس فلسطینی شخص کا گھر مسمار کر دیا ہے جس نے گزشتہ ماہ ایک قریبی یہودی بستی میں تین اسرائیلیوں کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ 21 جولائی کو یہ حملہ کرنے والے 19 سالہ عمر العابد کو ایک فوجی نے گولی مار کر زخمی کر دیا جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اسرائیلی پولیس کے مطابق العابد کے خاندان کے پانچ ارکان پر مقدمہ قائم کیا جائے گا کیونکہ وہ اسے چاقو کا یہ حملہ کرنے سے روکنے میں ناکام رہے۔ اس کے خاندان کے یہ پانچوں ارکان پہلے سے ہی پولیس کی حراست میں ہیں۔